حیدرآباد۔11۔جنوری (اعتماد نیوز)سی پی ایم کے قومی سکرٹرح پرکاش کارت نے آج
کہا کہ بہت جلد کانگریس ۔ بی جے پی کے مقابلہ کے لئے سیکولر محاذ کی تشکیل
عمل میں آرہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس بی جے پی کا جواب دینے
میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے سی پی ایم کے نظریات سے ہم آہنگ
ملک کے سیاسی پارٹیوں سے اس محاذ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔